پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضا کاروں کا عالمی دن ۱ٓج منایا جائے گا

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

فیصل آباد۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابقہ روایا ت کے مطابق امسال بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن ۱ٓج 5دسمبربروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال رضا کاروں کے عالمی دن کا عنوان اقتصادی و سماجی ترقی میں رضا کاروں کا کردار ہے۔ اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار آر گنائزیشنز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ،واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

اس موقع پر رضا کاروں کے عوامی ، سماجی زندگی میں مثالی کردار ، قدرتی آفات ، ناگہانی واقعات میں ان کی خدمات اور معاشی و اقتصادی ترقی میں ان کے توسط سے مثبت پیش رفت پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی مضامین شائع کئے جائیں گے۔ رضا کاروں کے عالمی دن کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، متعلقہ تنظیموں ، این جی اوز کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیاہے کہ حکومت اور عوام رضاکاروں کے مشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوںنے کہا کہ رضاکار زندگی کے تمام شعبوں میں بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن جب تک قوم ان کا مکمل ساتھ نہیں دے گی ان کا مشن پورا نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل حالات کاشکار انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی فریضہ ہے جبکہ حکومت اور عوام بھی رضاکارانہ خدمت کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ پورے عزم اور جذبے سے خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے رضاکاروں کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :