ْ چین کا امریکہ اور تائیوان کے سرکاری تبادلوں اور دفاعی روابط پر شدید تشویش کا اظہار

امریکہ ایک چین پالیسی پر عمل پیرا رہے ، واشنگٹن تعلقات کی بہتری کیلئے احتیاط سے کام لے، چینی وزارت خارجہ

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں اور دفاعی روابط پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر عمل پیرا رہے ، امریکہ تعلقات کی بہتری کیلئے احتیاط سے کام لے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینیوزارت خارجہ کے ترجمان گن شوانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تائیوان کی رہنما ٹسائی انگ وین کے ساتھہونے والی ٹیلی فونک بات چیت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ،امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں اور دفاعی روابط کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آے گی انہوں نے کہا حال ہی میں امریکی کانگریس نے 2017ء دفاعی بجٹ ک بحث میں امریکہ اور تائیوان کے درمیان دفاعی شعبے میں تبادلوں کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن چین نے ہمیشہ امریکہ پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ تین اعلامیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہے انہوں نے کہا امریکہ کو تائیوان سے متعلق امور پر احتیاط سے کام لینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :