یمنی فوج نے اہم ترین بندرگاہ "باب المندب" کا کنٹرول سنبھال لیا،باغیوں کو کئی محاذوں پر شکست، بھاری جانی نقصان

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) یمن کی سرکاری فوج اور حکومت نواز فورسز نے تازہ آپریشن کے دوران دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل باب المندب بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال کر حوثی باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سرکاری فورسز نے باب المندب بندرگاہ میں بریگیڈ 17 کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اطراف کے علاقوں کو کلیرکرنا شروع کر دیا ہے۔

یمنی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسزنے بحراحمر کے کنارے واقع اہم ترین آبی تجارتی گذرگاہ باب المندب بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ باب المندب بندرگاہ کے حصول کے لیے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

باب المندب بندرگاہ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بندرگاہ صرف یمن ہی کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی اہم ترین تجارتی گذرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

بحر احمر کے کنارے واقع ہونے کی بدولت باب المندب بندرگاہ خطے اور پوری دنیا کی آبی تجارتی ٹریفک کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں بالخصوص المخا اور الجمہلیہ میں سرکاری فوج اور عرب اتحادی فورسز کے حملوں میں دسیوں باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر تعز میں قصر الشعب پربھی اتحادی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں علی صالح اور حوثی ملیشیا کو غیرمعمولی جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :