سعودی شاہ سلمان کی خلیجی ملکوں کے دورے پر ابو ظبی آمد

شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں ابو ظبی پہنچ گئے ۔خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے رکن ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ وز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے۔وہ ابو ظبی کے بعد دوحہ اور پھر وہاں سے منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :