ْبھارتی ریاست اروناچل پردیشمیں علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی افسر سمیت 2اہلکار ہلاک،9 زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 13:50

ْبھارتی ریاست اروناچل پردیشمیں علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی ..

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میںبھارتی فوجی افسر سمیت 2اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں آسام رائفلز کے 2اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل جیرن جیت کنوار نے بتایا میانمار اور بھارت کی سرحد سے 26 کلومیٹر دور کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ کا نام نہیں بتایا گیا جو اس کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :