ایران کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اتوار 4 دسمبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے دی ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان اور بھارت دونوں کا قریبی دوست ہے اور وہ دونوں دوست ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تیار ہے۔