مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میںافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

اتوار 4 دسمبر 2016 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میںافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغانستان کے استحکام کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کے شہر امر تسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی سائیڈ لائن پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان صدر کے دوران ہونے والی ملاقات میںدوطرفہ باہمی تعلقات سمیت خطے میں پائیدار امن، افغانستان کے استحکام اور ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ پر امن افغانستان خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت افغاستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کی ہے۔واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا آغاز2011 ء میں کیا گیا تھا جس کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا تھا ،اس کے رکن ممالک میں پاکستان، ا فغانستان، آذربائیجان، چین، بھارت،ایران، قزاخستان،کرغزستان، روس، سعودی عرب، ترکی،ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :