لے پین کی جیت یورپ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گی، ڈیوڈ کیمرون

اتوار 4 دسمبر 2016 12:50

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر فرانس میں صدارتی الیکشن اسلام مخالف اور انتہائی دائیں بازو کی خاتون رہنما مارین لے پین جیت گئیں تو ان کی فتح یورپ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہو گی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات کے دوران مرکزی دھارے کی کوئی سیاسی جماعت ہی کامیاب ہو گی۔

ڈیوڈ کیمرون کا حالیہ چند برسوں کے دوران یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافے کے حوالے سے کہنا تھا کہ موجودہ نظام کی مخالف اور عوامیت پسند نئی سیاسی جماعتیں عالمگیریت کا خاتمہ نہیں ہیں۔ تاہم ان کا خبردار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اقتصادی اور ثقافتی مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :