جنوب مغربی فن لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

اتوار 4 دسمبر 2016 12:50

جنوب مغربی فن لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

ہلسنکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جنوب مغربی فن لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اماترا کے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد بتایا بغیر واقعے کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :