ہارٹ آف ایشیا کانفرنس : افغانستان کی پاکستان کیخلاف زہر افشانی

پاکستان طالبان کو پناہ دے رہا ہے ،اشرف غنی کا الزام دہشت گردی ختم کئے بغیر پاکستانی امداد کا فائدہ نہیں ، سرکردہ طالبان لیڈر پاکستان کی جانب سے امداد ملنے کا اعتراف کر چکے ہیں ،افغان صدر کا ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی پھر کھل کر سامنے آ گئی،افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو پناہ دے رہا ہے،سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیاہے، پاکستان کے افغانستان کی تعمیرنوکیلئے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں،دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں۔

تفصیلات کے اتوار کے روز بھارت کے شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کی تعمیرنو کے لیے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ، پاکستان کو طالبان کی حمایت ختم کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان سکیورٹی کے لیے صدراوباما،دیگرعالمی رہنماؤں کے تعاون کے شکرگزارہیں،انسداد دہشت گردی کیلئے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں،انہوںنے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس افغانستان کودرپیش خطرات کے پیش نظرہورہی ہے،افغانستان کے مسئلے پرتوجہ دینے پرشکرگزارہیں،افغانستان میں اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔