میانوالی ملک کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

میانوالی ملک کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) میانوالی کو ملک کا سب سے مینگاترین شہر قرار دیا گیا ہے کیونکہ ماہ اکتوبر میں اس شہر میں سب سے زیادہ قیمتوں کی افراط زر ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی افراط زر کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چالیس بڑے شہروں میں سے 18 کو سب سے زیادہ مہنگائی والے شہروں میں شمار کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 22 کو کم مہنگائی والے شہروں میں دیکھا گیا ہے یہ درجہ بندی اکتوبر میں کی گئی ۔ اس عرصے کے دوران میانوالی ملک کا سب سے مہنگا شہر رہا کیونکہ اس میں عمومی افراط زر 10.5 فیصد نوٹ کی گئی ۔ سب سے کم افراط زر مٹی ٹائون میں کی گئی ۔