کامرس نیوز*

ایف بی آر کے ونگ نے غیر قانونی کرنسی ڈیلروں کو نوٹسز جاری کر دیئے

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) غیر قانونی منی چینجرز اور کرنسی ڈیلرز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایف بی آر کے ونگ نے کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں کے منی چینجرز کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

یہ نوٹسسز ایف بی آر کے ونگ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بھیجے ہیں میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے سخت کارروائی کے خلاف ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی ریکوری ہوئی ہے ۔

منی چینجرز کے خلاف اقدام شروع کر دیاگیا ہے۔ اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پر کسٹم مانیٹرنگ سمیت عالمی مسافروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے حکومت نے واضح طور پر منی ڈیلرز کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ غیر قانونی کرنسی ڈیلر کے خلاف سخت اقدامات کرنے جا رہی ہے ۔ (جاوید)