چین اور بلجیئم نے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں

دونوں ملکوں کی دوستی 45سال پر محیط ہے ، چینی سفیر کا دوستانہ ٹورنامنٹ سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بلجئیم میں چین کے سفیر کو زنگ نے چین اور بلجیئم کے درمیان تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 45سال قبل قائم ہوئے تھے اور اب انہوں نے سیاست ،معیشت اور کھیلوں کے میدان میں تعاون اور تبادلہ پروگراموں میں بڑ ی کامیابیاںحاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیبل ٹینس دوستانہ ٹورنامنٹ کے موقع خطا ب کرتے ہوئے کیا جو سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا ،ٹورنامنٹ میں تیس سال سے کم عمر کے بلجیئم اور چین کے 48کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ، بلجیئم کے چودہ سالہ اسماعیل اور چین کے طالبعلم لی تنگ نے ڈبل چیمپین شپ جیت لی جبکہ برسلز کے الیکسی نے سنگل چیمپیئن شپ جیتی ۔

متعلقہ عنوان :