چین کے کئی صوبوں میں فضائی آلودگی اور دھند

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یات جاری کر دی گئیں

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) شمالی چین کے بعض علاقوں میں سموگ( فضائی آلودگی) کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بیجنگ ، ٹیان جن ، ہیبی ، شان ڈانگ ، ہینان اور شانزی کے بعض علاقوں میں پیر تک فضائی آلودگی چھائی رہے گی ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،ہیبی کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو کر 200میٹر تک رہ جائے گی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث فضائی آلودگی پیر کے بعد ختم ہو جائے گی جبکہ بیجنگ ، ٹیان جن ، ہیبی ، سچوان ، چانگ کنگ اور گوئی زو کے بعض علاقوں میں شدید دھند کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :