روس اور شامی مخالفین کے درمیان مذاکرات ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے، امریکہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) امریکی دفتر ِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ شامی عوام ، خاص کر حلب میں در پیش کرب کو کم کرنے والی کوششوں کا بڑی ممنونیت سے خیر مقدم کرتے ہیں۔مارک ٹونر نے یومیہ پریس کانفرس میں شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹونر سے روس اور شام کے مخالفین کے درمیان مذاکرات ہونے کے دعووں کی تردید یا تصدیق کرنے کا سوال کیا گیا۔

جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس چیز کی تصدیق نہیں کر سکتے، اس سوال کوروس اور شامی مخالفین سے ہی کرنا چاہیے۔ شام میں حل کی تلاش کوششوں کی حمایت کرنے کااظہار کرنے والے ٹونر کا کہنا تھا کہ ہم بالخصوص حلب میں درپیش المیہ کا سد باب کرنے کی کوششوں کا بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔ لہذا ہم ترک، روسی، سعودی، قطری اور یورپی اتحادیوں اور شامی مخالفین کے ساتھ قریبی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :