آذربائیجان اور آرمینیا سرحدوں پر جھڑپیں

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

باکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان فائر بندی لائن پر ایک بار پھر جھڑپیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے آرمینی مسلح افواج کی جانب سے فائر بندی لائن میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں 3 آرمینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔