غزہ میں پچاس ہزار فلسطینی معذوروں کی موجودگی

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) فلسطین کے سماجی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ تین جنگوں کے دوران اس علاقے کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری اور بمباری کر کے 50ہزار فلسطینی شہریوں کو معذور و مفلوج کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت سماجی امور نے ہفتے کے روز معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2007 سے غزہ کے خلاف جاری محاصرے نے اس علاقے کے معذوروں کی مشکلات میں خاصا اضافہ کر دیا۔

فلسطین کی وزارت سماجی امور نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بہت سے معذور فلسطینیوں کو اپنے علاج و معالجے اور مصنوعی ہاتھوں اور پیروں کے لئے اس علاقے سے باہر جانے کی ضرورت ہے۔اس وزارت نے اپنے بیان میں عالمی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اس علاقے کے باشندوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے لئے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :