جرمنی میں جنسی زیادتی اور قتل کے شبہ میں افغان لڑکا گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جرمن پولیس نے رواں برس 16 اکتوبر کو ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر دینے کے شبے میں ایک 17 سالہ افغان مہاجر کو گرفتار کر لیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس افغان لڑکے اور مقتولہ میں پہلے سے کوئی شناسائی تھی یا نہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب نصب کردہ خفیہ کیمروں میں اس افغان مہاجر کو دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انسانی سر کا ایک بال بھی ملا تھا اور اس بال کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا تھا کہ یہ بال واقعی اسی لڑکے کا ہے، جو جائے حادثے پر اس طالبہ کے قتل سے کچھ دیر پہلے دیکھا بھی گیا تھا۔ یہ نابالغ افغان پناہ گزین لڑکا 2015ء میں اکیلا ہی جرمنی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :