آذربائیجان، مشتبہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

باکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) آذربائیجان کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر ایک خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

(جاری ہے)

درالحکومت باکو میں جب اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے دھماکا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس مشتبہ عسکریت پسند کی شناخت امین جامی کے نام سے کی گئی ہے، جو ماضی میں ایک انتہا پسند گروہ کا رکن بھی رہ چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :