برطانیہ، یورپ کی مشترکہ فوج کی تشکیل کی مخالفت نہیں کرے گا

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے مشترکہ دفاعی پالیسی وضع کئے جانے کی راہ میں حائل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانس نے ایک بیان میں کہا کہ لندن ، یورپی یونین سے باقاعدہ الگ ہونے کے لئے مذاکرات کررہاہے اور وہ یورپی یونین کی مشترکہ دفاعی پالیسی کی تیاری میں رکاوٹ نہیں بنے گا - اس سے پہلے برطانوی وزیردفاع مایکل فالون نے کہا تھا کہ جب تک برطانیہ ، یورپی یونین میں ہے وہ یورپی ملکوں کو ایک متحدہ فوج کی تشکیل کی اجازت نہیں دے گا ۔

برطانوی وزیر دفاع فالون نے کہا تھا کہ اس طرح کی فوج کی تشکیل سے نیٹو کی دفاعی قوت کمزور ہوگی- وہ کئی بار اس طرح کا بیان دے چکے ہیں ۔ تاہم برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن کا کہنا ہے کہ اس وقت یورپ کی ایک مشترکہ فوج اور دفاعی و سیکورٹی پالیسی وضع کئے جانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں- اگر یورپی یونین کے رکن ممالک ایسا کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے اور ہمیں یورپی یونین کے اس قسم کے اقدام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :