نائیجیریا کا اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا حکم

اتوار 4 دسمبر 2016 11:20

ابوجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) نائیجیریا کی عدالت نے اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ابوجا میں نائیجیریا کی اعلی وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو، جن کی اہلیہ بھی جیل میں قید ہیں، آئندہ 45روز میں غیر مشروط طور پر رہا کردیا جائے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کی اعلی عدالت نے کہا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی پر مقدمہ چلائے بغیر جیل میں بند رکھنا انسانی حقوق اور ملک کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو خود ان کی حفاظت کے لئے جیل میں رکھا جا رہا ہی- آیت اللہ شیخ زکزکی کے وکیل نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے مسلمانوں کے خلاف حکومت کے تشدد آمیز اقدامات ختم ہو جائیں گے۔