ملتان،پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بی زیڈ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بی زیڈ حدود میں مختلف علاقوں میں مشترکہ طور پرسرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے ا سلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ زیر حراست ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ارد گرد واقع ہوٹلوں اور سرائے بھی چیک کیے۔

متعلقہ عنوان :