کراچی پولیس کا کچی شراب بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی مقدار میں شراب برآمد

اتوار 4 دسمبر 2016 11:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے حیدری میں پولیس نے کارروائی کر کے کچی شراب بنانے کی فیکٹری برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ حیدری میں پولیس نے کارروائی کر کے کچی شراب بنانے والی فیکٹری برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا ۔ چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان علی اکبر اور محمد امجد نے گھر میں کچی شراب بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔ ایس پی گلبرب کا کہنا ہے کہ علی اکبر بلوچستان میں 2 بار شراب کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :