خضدار میں فرنٹئیرکور کے اہلکاروں نے سڑک کنارے نصب بم برآمد کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 4 دسمبر 2016 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) خضدار مین فرنٹئیرکور کے اہلکاروں نے سڑک کنارے نصب بم برآمد کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے لہڑی میں ایف سی کے اہکاروں نے سڑک کنارے نصب 10کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل سکواڈ نے دیسی ساختہ ہم کو ناکارہ بنا دیا، ایف سی ترجمان کے مطابق خضدار کے علاقے میں فر نٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ با ر ود قبضہ میں لے لیا ہے ، اسلحہ میں 10کلو بارود، 3آر پی جی سیون را کٹ، 33عدد دستی بم شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :