یمنی فوج نے اہم ترین بندرگاہ "باب المندب" کا کنٹرول سنبھال لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) یمن کی سرکاری فوج اور حکومت نواز فورسز نے تازہ آپریشن کے دوران دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ’باب المندب‘ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال کر حوثی باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فورسز نے باب المندب بندرگاہ میں بریگیڈ 17 کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اطراف کے علاقوں کو کلیرکرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسزنے بحراحمر کے کنارے واقع اہم ترین آبی تجارتی گذرگاہ باب المندب بندرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ باب المندب بندرگاہ کے حصول کے لیے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔باب المندب بندرگاہ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بندرگاہ صرف یمن ہی کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی اہم ترین تجارتی گذرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ بحر احمر کے کنارے واقع ہونے کی بدولت باب المندب بندرگاہ خطے اور پوری دنیا کی آبی تجارتی ٹریفک کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :