ضلع خانیوال کی خصوصی نشستوں پر کامیاب ممبران نے حلف اٹھالیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:52

خانیوال۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضلع کونسل ، چھ میو نسپل کمیٹیو ں اور 135یو نین کونسلوں کی خصو صی نشستو ں پر کا میا ب ممبران نے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ضلع کونسل کی 25خصوصی نشستو ں پر کا میا ب کونسلرو ں نے ڈی سی او آفس کے میٹنگ روم میں حلف اٹھا یا ، اے ڈی سی فریحہ تحسین نے حلف لیا ، اسی طر ح میو نسپل کمیٹی خانیوال کے 10کونسلرو ں نے ٹی ایم اے ہال میںحلف اٹھا یا ، اے سی لیا قت کلہو ڑو نے حلف لیا جبکہ ضلع بھر کی دیگر پانچ میو نسپل کمیٹیو ں اور 136یو نین کونسلوں میں کا میا ب ہونے والے خصو صی نشستو ں کے کو نسلرو ں نے حلف اٹھا لیا ۔