سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 5فیصد کر دیا ،جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا،سید مراد علی شاہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:35

سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ  5فیصد کر دیا ،جس پر من و عن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دیا ہے جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا ۔یہ بات انہوں نے ڈس ایبل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن ( DPW ) کے 35 سے زائد رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ان سے ملاقات کی ۔

معذور افراد نے کہاکہ وہ ہر سال 3دسمبر کو معذورں کے عالمی دن کے موقع پر جمع ہوتے ہیں مگر انہیں کبھی بھی وزیراعلیٰ ہائوس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اس امید پر انفرادی طور پر پھول لے کر آئے ہیں کہ وہ انہیں سندھ کے نوجوان اور متحرک وزیراعلیٰ کو پیش کرینگے اگر وہ انہیں اس بات کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کافی سالوں کے بعد انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا موقعہ ملا ہے اس موقعہ پر وفد کے اراکین کی ریفریشمنٹ کے ساتھ تواز و بھی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان پھولوں کی صورت میں شکریہ کے الفاظ ہیں انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو پھول پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ معذور افراد کے لئے کسی پروگرام کا اہتمام نہیں کر سکے مگر میں آپ لوگوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرونگا اور آپکو سرکاری محکموں میں آپکی قابلیت کے مطابق مقررہ کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ نئے عملے کی بھرتی کے حوالے سے معذور افراد کے کوٹے پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2005میں سندھ اسیمبلی میں قرارداد پاس کی تھی جس میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر زور دیا گیا تھا کہ وہ تعمیراتی نقشوں میں وہیل چئیرز کے لئے ریمپ شامل کرے مگر اس بات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کسی بھی نئی عمارت کے لے آئوٹ پلان کی اس وقت تک منظوری نہ دیں جب تک کہ وہ اس میں علیحدہ سے وہیل چئیرز کے لئے ریمپ کی جگہ مختص نہ کردیں۔ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ وہ مختلف معذور افراد کے لئے کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کہ میں 10دسمبر کو کراچی میں منعقدہ معذور افراد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرونگا۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کے معذور ملازم کی معطلی کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرونگا اور آپ لوگوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات بھی قائم کی جائینگی۔ معذور افراد نے اس موقع پر سید مراد علی شاہ کے نام سے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ اس موقعہ پر سید مراد علی شاہ وفد کے اراکین کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بنوائی اور وہ ہر ایک کی وہیل چئیر پر جا کر انکے ساتھ ہاتھ ملایا اور انہوں نے انہیں پھول پیش کئی