قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،طلال چوہدری

شکار کی اجازت سردیوں میں ہی ملتی ہے،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:25

قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،شکار کی اجازت سردیوں میں ہی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے لوگ شکار کے لئے آتے ہیں،قطر کے شاہی خاندان کا شریف خاندان سے پرانا تعلق ہے،ان کا شکار کیلئے جان کوئی حیرانگی کی بات نہیں یہ معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شکار کا موسم سردیوں میں آتا ہے اور سردیوں میں ہی شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :