اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
افغانستان کی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہو گی افغانستان مین قیام امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیںگے، پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان کو تجارت کیلئے بندرگاہ تک رسائی کی اجازت دی ہوئی ہے،انٹرویو
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:25
(جاری ہے)
یہ پاکستان اپنا فرض سمجھتا ہے پاکستان کی جانب سے اس اقدام میں مزید بہتری لائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے بہت سے ممالک کو اس بات کی سمجھ آئی ہے کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے بہت کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان کی خواہش ہے کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان اپنے کردار ادا کرے۔ پاکستان نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ افغانستان میں کسی قسم کی بدامنی سے گریز کریں۔ اور ساتھ ساتھ ہم نے ان پر بتدریج دبائو بھی بڑھا دیا ہے۔ افغانستان کے مسائل بے تحاشا ہیں تاہم افغانستان کی جانب سے یہ کہنا نامناسب ہے کہ افغانستان کے مسائل پیدا کرنے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ افغانستان کے ساتھ تمام سطح پر تعلقات بہتر چل رہے ہیں انہیں مزید بہتری کی جانب لے جایا جارہا ہے۔ اس کے برعکس ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے تاہم پاکستان میں برداشت اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے۔ کوئی اچھے برے طالبان کی تمیز کا وقت ختم ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان کی شرکت سے دنیا کو یہ پیغام ضرور جائے گا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھارت ہی کرے گا۔ کیونکہ مذاکرات بھارت کی جانب سے تعطل کا شکار ہوئے ہیں پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات جاری کرنے سے دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر متفق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک منصوبے کے نتیجے میں نئی صف بندی ہورہی ہے۔ یورپ کی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کا معاملہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہے بھارت کو حسد کی بجائے اس منصوبے میں شرکت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بھی ہے پورے ایشیاء میں صف بندی کرنے میں روس بھی اس کا حصہ ہے۔ روس کی جانب سے جتنے بھی پیغامات آرہے ہیں وہ مثبت ہیں اس خطے میں روس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث خطے میں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ہے کوئی ملک فی الوقت شامل نہیں ہے سی پیک منصوبے کے تحت صنعتی زونز بنے کے بعد منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل دونوں ممالک کے باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی ہمارے لئے اہم ملک ہے نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم نے فون کیا دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اچھے الفاظ میں پاکستان کو یاد کیا یہ بات کچھ لوگوں کو ناپسند گزری جنہوں نے پریس ریلیز پر تبصرے کرنے شروع کردیئے۔ حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور دفتر خارجہ کی پریس ریلیز میں مماثلت موجود ہے۔ امریکہ ہمارے لئے بہتر ملک ہے وزیراعظم نے انہیں بروقت فون کردیا۔ (عابد شاہ)مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.