شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن مین کیمپس آریجا روڈ میں منعقد کیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن مین کیمپس آریجا روڈ میں منعقد کیا گیا۔ کانووکیشن میں چانڈکا میڈیکل کالج، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر اور بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے مشترکہ طور پر 350 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جس میں یونیورسٹی کی جانب سے بہتر کارکردگی کے بنیاد پر تین طلبہ و طالبات کو سونے کے میڈل دیئے گئے جبکہ ہر کالج کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے سمیت مجموعی طور پر بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی سونے کے میڈل دیئے گئے جس میں ترتیب وار 6 سونے کے میڈل اور 13 چاندی کے میڈل حاصل کیے جن میں نیرج پرکاش اور شلپا موٹن پوتا نے 2، 2 سونے کے میڈل، ماروی گربخشانی اور سکندر علی نے ایک ایک سونے کے میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

چاندی کے میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انزیلا نے دو چاندی کے میڈل جبکہ پونم بائی، مرک رانی، ہمیر موریو، زویا شیخ، کنول گل ہکڑو، فائزہ سوڈر، مہوش کلہوڑ، زمان علی، مگلدین مسیح اور حسین بخش نے ایک ایک چاندی کے میڈل حاصل کئے۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سکندر شیخ نے کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل، سینٹ، سینڈیکٹ اور تمام ڈین نے شرکت کی۔ کانووکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر غلام اصغر چنہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :