ْ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم اساتذہ کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈی سی او

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

گوجرانوالہ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی سی او محمد عامر جان نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے دورہ کے موقع پر اے سی آفس نوشہرہ ورکاں میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی کارگردگی اور سروس ڈیلوری بہتر بنانے کے لیے تحصیل سطح کے جامع دوروں اور جائزہ اجلاس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم اساتذہ کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سکولوں میں بچوں سے صفائی کروانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

انہوں نے اے ڈی سی محمد طارق قریشی کی انسپکشن رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے چھٹی کلاس کے طالب علم سے صفائی کروانے والے استاد کو معطل اور سکول ہیڈ ماسٹر کو فوری ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ہیلتھ مراکز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضلعی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دیے گئے خصوصی ٹاسک کا جائزہ لیا اور ان کی رپورٹس کی روشنی میںمحکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی بلڈنگ سے متعلقہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان نقائص اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری کام شرو ع کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں اور ہیلتھ مراکز کی حالت کو بہتر بنانے اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے،متعلقہ محکموں کے سربراہان اس سلسلہ میں اقدامات بروئے کار لائیں اور نشاندہی کریں۔

اجلاس میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مختلف محکموں کی جاری اور فنڈز کی ادم دستیابی کے باعث رکی ہوئی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو سکیموں کی پیروی کرنے اور انہیں جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کے تفصیلی دورہ کا مقصد ضلعی اور صوبائی محکموں کے افسران اور سربراہان کو ان کے محکموں کے مسائل اور معاملات کو سے آگاہ کرنا بھی ہے تا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے اوردرکار ضروری اقدامات اٹھائیں تا کہ محکمے کی کارگردگی بہتر بنائی جا سکے اور جو مسائل تحصیل سطح پے درپیش ہیں ان کا حل نکالا جا سکے ،اجلاس میں ٹی ایم اے اور محکمہ مال کی طرف سے کی جانے والی حکومتی واجبات اور ٹیکسیز کی وصولی ،نقشوں کا اجراء،شہر کی صفائی ستھرائی اور ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی محمد طارق قریشی ،ڈی او سی ڈاکٹر رانی حفصہ کنول ،تمام ای ڈی اوز،تمام ڈی اوز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پبلک ہیلتھ ، ہائی ویز، صوبائی بلڈنگز، سپورٹس سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :