وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے بھانجے فہد تنویرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

سیالکوٹ ۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے بھانجے فہد تنویرمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے وفاقی وزیر کی رہائش گاہ پرقرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی و دعائیہ تقریب میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ادریس احمد باجوہ ، صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ سمیت ضلع بھر کے اراکین اسمبلی کے علاوہ ضلعی رہنماؤں شیخ محمد عابد ، ملک محمد اشرف اعوان ، آصف محمود سونی ، چوہدری عدنان اکبر ، چوہدری وسیم رضا ، چوہدری الیاس ، رانا عبد الوحید ، مرزا ابرار بیگ ، تنویر اختر ، گڈو شیخ ، خالد بٹ ، چوہدری رزاق سمیت سینئر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی ۔

رہنماؤں نے وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے مرحوم بھانجے فہد تنویر کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :