پنجاب پبلک سروس کمیشن امتحانات‘ امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تحریری امتحانات کے پیش نظر گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان، گورنمنٹ ایمرسن کالج اور گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو سکول گلگشت ملتان کی 100 گز کی حدود میں فوجداری کی دفعہ ۔

(جاری ہے)

144 نافذکردی ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کی حدود میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے،گائیڈبکس اور اسلحہ لے جانے پرپابندی ہوگی جبکہ امتحانی حدود میں500گز کے اندر فوٹو سٹیٹ مشین لگانے پربھی پابندی ہوگی۔قانون شکنوں کے خلاف فوجداری کی دفعہ۔ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی او کے احکامات 6,4 دسمبر 2016 تک نافذ العمل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :