وفاقی وزیرقانون،ماحولیات زاہد حامدکا پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:13

سیالکوٹ۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرقانون،ماحولیات زاہد حامد نے یہاں مسلم لیگ ہاؤس محلہ ککے زئیاں پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے وفاقی وزیر کو مختلف محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون، ماحولیات زاہد حامد نے شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران کے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے چونڈہ سمیت حلقہ کے دیگر علاقوں کادورہ بھی کیا۔