قر آن اور صاحب قر آن سے سچی وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے،سید ریاض حسین شاہ

پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قر آن اور صاحب قر آن سے سچی وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔کہ رسول پاک پر د ل و جان سے فدا ہونا ایمان کی نشانی ہے۔ حضور نبی کریم سے غیر مشروط وفاداری اور لامحدود محبت اہل حق کا شیوہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لاہور اور راولپنڈی میں میلاد مصطفی کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم کی ولاد ت تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور مقدس واقعہ ہے۔سیرت رسول کی اتباع ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اطاعت رسول کے بغیر محبت رسول کا دعویٰ بے معنی ہے۔ عشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے۔ حضور نبی کریم کے قول و بول کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :