پیر معصوم نقوی نے جے یو پی نیازی پنجاب کے نئے عہدیدار وں کا اعلان کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سید عقیل حیدر عباس کو جے یو پی نیازی پنجاب کا جنرل سیکرٹر ی اور چودھری جواد اکرام کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ دونوں رہنماوں کی تعیناتی جے یو پی نیازی پنجاب کے صدر پیر عثمان نوری کی مشاورت سے کی گئی اوراس حوالے سے سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر معصوم نقوی نے دونوں رہنماوں کو توسیع تنظیم،عوامی رابطہ مہم اور سیاسی معاملات جیسے امورپر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو پی علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار نیازی کا پیغام امن و محبت اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجد کو ہر کارکن تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی منزل نظام مصطفی کا حقیقی نفاذ ہے، جس میں اسلام کے عادلانہ نظام کو ملکی آئین کا حصہ بناکر برطانوی اور امریکی تجربوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔ا ن کا کہنا تھاکہ جے یو پی نیازی آئندہ کا لائحہ عمل آج(4۔دسمبر ، شام 6بجے )کے مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں طے کرے گی

متعلقہ عنوان :