سکھر ،معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسکول فار دی بلائنڈ میں تقریب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)معذوروں کے عالمی دن 3دسمبر کی مناسبت سے اسکول فار دی بلائنڈ سکھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص حاجی محمد اسحق مہر تھے جبکہ تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں اسپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرزاق عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر خان بھیو ، رشید مہر ، ریاض گھمرو ، زاہد سومرو ، رئیس ابڑو و دیگر موجود تھے تقریب میں خصوصی بچوں نے خاکے بھی پیش کئے جس پر تقریب میں موجود افراد نے انہیں خوب داد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا ہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معذور بچوں کو اسپیشل( خصوصی) بچوں کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ وہ خودکو معذورو محروم نہ سمجھیںخصوصی بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں ان کی صحت تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ معاشرے کے اچھے شہری ثابت ہو سکتے ہیں ۔

#