محکمہ سوشل ویلفیئر اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے خصوصی افراد کے حوالے سے تقریب
موجودہ حکومت عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ خصوصی افراد کے لئے بھی محدود وسائل میں بہت مثبت اقدام کررہی ہے، ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں سے خصوصی بچوں کے لئے کوئٹہ میں قائم چار اسکولوں میں سے ایک اسکول کو خصوی بچوں کے لئے کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تنقید کے باوجود حکومت ہر سطح پر خصوصی لوگوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی لوگوں کے لئے خصوصی موٹر سائیکلیں، وھیل چیئرز وغیرہ خریدلی گئی ہیں اور بہت جلد یہ سارا سامان خصوصی افراد میں تقسیم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد اب بی ایم سی کے علاوہ کوئٹہ سول ہسپتال سے بھی اپنا خصوصی سرٹیفکیٹ بنواسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں سے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے دوفیصد کوٹے کو بڑھانے کے لئے سمری وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بجھوادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ضلعی سطحوں پر بھی خصوصی افراد کی بھلائی کے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس سے قبل سیکریٹری مذہبی امور ذیشان الحق اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں خصوصی افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس تعداد میں کمی کے لئے ہمیں مختلف بیماریوں کی پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مل کر خصوصی افراد کی دشواریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ تقریب سے مختلف غیرسرکاری خصوصی افراد کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور خصوصی طور پر درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کے لئے حل کے لئے کئے گئے اقدامات بھی بتائے۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر مسرت جبین اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے خصوصی افراد اور بچوں میں اسناد تقسیم کیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.