راولپنڈی،تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میںاہل علاقہ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،2خواتین رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میںاہل علاقہ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئی2خواتین کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ پولیس نے ڈکیت خواتین سے لوٹی گئی1لاکھ74ہزار روپے کی رقم اور طلائی زیورات موقع پربرآمد کر لئیاطلاعات کے مطابق 2ڈکیت خواتین صاحبہ اور مقدس نے ایئر پورٹ کے علاقہ ریلوے سکیم نمبر1میں مسماة عارفہ رشید کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پرگھر میں موجود نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے واردات کے دوران خاتون خانہ کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہو گئے جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں خواتین کو قابو کر لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو حراست میں لے کر لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :