ہمارے دور کے منصوبوں سے عوام ہمیشہ مستفید ہوں گے، چوہدری پرویز الٰہی

موقع ملا تو پہلے سے بہتر عوام کی خدمت کریں گے، بیان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے دور کے منصوبوں سے عوام ہمیشہ مستفید ہوں گے موقع ملا تو پہلے سے بہتر عوام کی خدمت کریں گے، ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں صحت، تعلیم اور امن عام کے لیے انقلابی کام کیے پنجاب میں جیل اصلاحات پر بھی کام کیا ان کے دور کے ریسکیو 1122جیسے منصوبوں سے عوام پمیشہ مستفید ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں منتخب کیا اور دوبارہ موقع ملا تو پہلے سے بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :