مصطفیٰ کمال کی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت ،مغفرت کیلئے دعا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:10

مصطفیٰ کمال کی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت ،مغفرت کیلئے دعا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے مغفرت کے لیے دعا کی، مصطفیٰ کمال ہفتہ کی شام جہانگیر بدر کے گھر پہنچے جہاں پر انہوں نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے اعلیٰ سیاستدان تھے، مصفطیٰ کمال نے جہانگیر بدر کی مٖغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ وقار)