موبائل ریکارڈ کے مطابق تین ملزمان منظر عام ،پولیس مقامی ملزم کو نظر انداز کر کے مغویہ کی تلاش میں کراچی پہنچ گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سے سرکاری ملازم کی بیوی کو بچوں سمیت اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے روائتی انداز میں تفتیش شروع کردی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موبائل ریکارڈ کے مطابق تین ملزمان منظر عام پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تام ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقامی ملزم کو نظر انداز کر کے مغویہ کی تلاش میں کراچی پہنچ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اغوائ میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع نجی شادی حال کے مالک شکیل بٹ بھی ملوث ہے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق مغویہ کے موبائل پر شکیل بٹ سمیت دیگر نمبروں سے 300سے زائد کالز موصول ہوئیں تاہم پولیس نے شکیل بٹ کو گرفتاری کے بعد رشوت لے کر شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔