سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے میرٹ پر تفتیشں جاری ہے، رانا زاہد علی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ کے انچارج انسپکٹر رانا زاہد علی نے کہاہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے میرٹ پر تفتیشں جاری ہے ۔ قتل‘ دہشتگردی‘ لڑائی جھگڑے اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش بغیر کسی سفارش اور سیاسی اثرو سوخ کی جارہی ہے تاکہ شہریوںکو میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میںانہوںنے کہاکہ تفتیشی مراحل میں ڈی پی او ساہیوال محمد عاطف اکرام کی ہدایات کو مد نظر رکھا جارہاہے اور میرٹ کو ترجیح دیتے ہو ئے سائلین کو انصاف فراہم کیا جارہاہے۔ انہوںنے شہریوںسے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ وہ اپنے مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں بلا جھجک ان کے دفتر میںآئیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں تفتیشی مراحل میں جدید سائنسی طریقہ تفتیش کو مد نظر رکھتے ہو ئے مقدمات کی تفتیش کی جاتی ہیں۔