انٹر کالجز مقابلہ جات میں پنجاب گروپ آف کالجز سرگودھا کی ٹیم نے ہینڈ بال کا فائنل جیت لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) انٹر کالجز مقابلہ جات میں پنجاب گروپ آف کالجز سرگودھا کی ٹیم نے ہینڈ بال کا فائنل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دو روزہ انٹر کالجز ٹورنامنٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج بھکر میں جاری ہیں جس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے گزشتہ روز ہنڈ بال کا فائنل میچ پنجاب گروپ آف کالجز سرگودھا اور گورنمنٹ کالج بھکر کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا جس میں پنجاب گروپ آف کالج سرگردھا کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرایکٹر کالجز سرگودھا ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج بھکر کے پروفیسرز اکرم خان نیازی ، راحیل عدنان نیازی نے کہا کہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی بدولت طلباء کا مورال بلند ہوتا ہے دو روزہ کھیلوں کا انعقاد ایک صحت مند تفریح ہے جو طلبا کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقع دیتی ہے اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ اُ بھر کر سامنے آتا ہے واضح رہے کہ ان دو روزہ کھیلوں کے مقابلہ جات میں ہینڈ بال ، کشتی ،باسکٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں جس میں انٹر کالجز کی ٹیمیں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں ان کھیلوں کے انعقاد کی میزبانی گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج بھکر کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :