رضاکاروں کاعالمی دن،ریسکیو1122کے زیراہتمام چارسیمینار منعقد ہونگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو دنیا بھر میں رضا کاروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ڈیرہ میں ریسکیو1122کے زیر اہتمام چار مختلف جگہوں پر سیمینار ہونگے اور سیمینار اسٹیشن چوک چورہٹہ پر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ادارے کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امدادی تربیت کرائی گئیں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رضا کار پیدا ہوں اور بوقت ضرورت کام کر سکیں۔ انہوں نے تمام شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے طور پر بھی رضا کار بنے اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور اپنے معاشرہ کو آفت سے بچا کر اپنی زندگی کا مقصد پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے مختلف علاقوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی جو ایمرجنسی کی صورت میں دی گئی تربیت کے مطابق اپنی کمیونٹی میں فوراً ریسپانس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو رضا کار جنہیں محافظ کا نام بھی دیا گیا ہے اس بات کا عہد کریں کہ محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور معاشرہ کے لوگوں کو بھی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔