ْمعذورافراد کو تمام سہولیات فراہم کرکے محرومی کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،آسیہ پروین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں تمام سہولیات فراہم کرکے محرومی کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے معذور وں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول اسپیشل ایجوکیشن برائے گونگے و بہرے میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں اللہ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی اضافی خوبی پیدا کی ہے جس سے وہ اپنا آپ منوا سکتے ہیں‘ ہمیں ان بچوں کی ان خوبیوں کو تراشنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر فوزیہ یاسمین ، فرحت بخاری ، خدیجہ بخاری ، رومیسا نجیب ، ملک عرفان ، امجد نیاز عاربی نے بھی بچوں کو اپنی زندگی بہتر انداز میں گذارنے اور اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کی تلقین کی اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے ساتھ سکول کے احاطہ میں پودے لگائے اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے انکی حوصلہ افزائی بھی کی ۔