غیر حاضری او رکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے،ڈی آئی جی پٹرولنگ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملازمین اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں‘غیر حاضری اورکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی‘ مل کر معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں ڈویژن بھر کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے‘ یونیفارم اللہ تعالی کی طرف سے تحفہ ہے جس کی پاسداری کرتے ہوئے خلق خدا کی فلاح کیلئے کام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایچ اوز سے ہفتہ وار میٹنگ کر کے معلومات کا تبادلہ کریں‘ سپورٹس اور دیگر سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھیں تاکہ جسم اور ذہن کو چست رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد شاہد عباس بخاری ، محمد سہیل متین اور غضنفر عباس کے علاوہ ڈویژن بھر کے پٹرولنگ پولیس ملازمین موجود تھے ۔