شریف خاندان کے اثاثے کھل کر سامنے آچکے ہیں‘پانامہ لیکس مقدمہ میں حکمران خاندان کا بچنا مشکل نظرآتا ہے‘ راحیل شریف تو عزت سے رخصت ہوئے جبکہ نواز شریف رسو ا ہو کر اقتدار سے فارغ ہو گا‘ عید میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کو لائوڈ سپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس مقدمہ میں حکمران خاندان کا بچنا مشکل نظرآتا ہے راحیل شریف تو عزت سے رخصت ہوئے جبکہ نواز شریف رسو ا ہو کر اقتدار سے فارغ ہو گا شریف خاندان پاکستان میں پیسے کی سیاست کا بانی ہے ن لیگ کی حکومت نے 4سالوں میں عوام کا کو ئی مسئلہ حل نہیں کیا نواز شریف نے ہمیشہ سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست کا فارمولایا بنایا جائے عید میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کو لائوڈ سپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے سنی اتحاد کونسل نے عید میلاد النبی جوش و جذبہ کیساتھ منائے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ رسول پاک پر دل و جان سے فدا ہونا ایمان کی نشانی ہے حضور نبی کریم سے غیر مشروط وفاداری اور لامحدود محبت اہل حق کا شیوہ ہے حضور نبی کریم کی ولاد ت تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور مقدس واقعہ ہے سیرت رسول کی اتباع ہر مسلمان پر فرض ہے اطاعت رسول کے بغیر محبت رسول کا دعویٰ بے معنی ہے عشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے حضور نبی کریم کے قول و بول کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے سنی اتحاد کونسل نے عید میلا دالنبی کے پروگراموں کو منظم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں میلاد کے جلوسوں کو محدود کرنے کی کو ئی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔