کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے وزارت داخلہ کو تاحال کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی،نیب

کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں،دستاویزات مکمل ہونے پر کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی،ذرائع کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے نیب کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،وزارت داخلہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے  وزارت داخلہ کو تاحال کوئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کی طرف سے ڈی ایچ اے سکینڈل میں کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے وزارت داخلہ کو تاحال کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی تاہم کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں،دستاویزات مکمل ہونے پر کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی،ہفتہ کو نیب ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کے ملزم کامران کیانی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے اس کے لئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں، دستاویزات مکمل ہوتے ہی وزارت داخلہ کو کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کی درخواست ارسال کر دی جائے گی ،دوسری طرف وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے نیب کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، نیب کی طرف سے کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کی درخواست آنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ ریڈ وارنٹ کے لئے عدالتی اشتہاری ہونے سمیت ملزم کے دائمی وارنٹ بھی درکار ہوتے ہیں،ذرائع کے مطابق ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے مجموعی طور پر 16 دستاویزات درکار ہوتی ہیں، نامکمل فائل کی صورت میں ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست متعلقہ اداروں کو اپس کر دی جاتی ہے ، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :