تیزرفتارڈمپرکی ٹکرسے زخمی ہونے والا سائیکل سوارمیو ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہورسرگودھاروڈپرتیزرفتارڈمپرکی ٹکرسے زخمی ہونے والا سائیکل سوارمیو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ نوکھرقدیم کارہائشی 60سالہ شخص محمدشبیرسائیکل پرسبزی منڈی سے اپنے گھرکی طرف جارہاتھاکہ شیخوپورہ کی جانب سے آنیوالے تیزرفتارڈمپرنے اسکوٹکرماردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں میوہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیاجہاں وہ دوروزتک حیات وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعدگزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس نے ڈمپرکے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :